نیازی کی جانب جب تیز ہوائوں نے رخ کیا تو وہ خود حواس باختہ ہو کر خاموشی اختیار کئے بیٹھے ہیں ، سینیٹر عاجز دھامرہ ،وقاص شوکت

سپریم کورٹ میں جاری ان کی آف شور کمپنی، بنی گالہ اورجائیداد سے متعلق پی ٹی آئی ن لیگ کی طرح جعلی کاغذات پیش کررہی ہے،بیان

بدھ 13 ستمبر 2017 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ اور وقاص شوکت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران نیازی کی جانب جب تیز ہوائوں نے رخ کیا تو وہ خود حواس باختہ ہو کر خاموشی اختیار کئے بیٹھے ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں جاری ان کے آف شور کمپنی، بنی گالہ اورجائیداد سے متعلق پی ٹی آئی ن لیگ کی طرح جعلی کاغذات پیش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو زبردستی لیڈر ماننے والوں نے شاید عقل کا دامن دوبارہ تھام لیا ہے اور وہ جان گئے کہ 4سالہ خیبر پختون خواہ حکومت کرنے والے اور دوسروں پر قدغن لگانے والے محض نظربد کے داغ سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران نیازی نے اپنی کے پی کے حکومت کی نااہلی اور ناکامیابیوں کا اعتراف کر کے صوبہ کی گڈ گورننس، تعمیر وترقی،صحت کے اقدامات کا بیڑا غرق کیا ہے ان کے چاہنے والے آج کس منہ سے انہیں سیاسی لیڈر تسلیم کررہے ہیں جن کے پاس الزامات اور گالیوں کے سوا کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنے ووٹر ز اور صوبے کو ڈینگی کی زد میں چھوڑ کر پہاڑوں میںعیاشیاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعداد وشمار کے مطابق کے پی کی 4سالہ دورحکومت میں صاف صفائی اور صحت کے اقدامات مزید بتر سے بتر صورتحال اختیار کرچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی گوڈ گورننس کا ثبوت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مردان جلسے کی اجازت نہ دینے سے باخوبی لگایا جاسکتا ہے جبکہ سندھ حکومت کی گڈ گورننس کیخلاف باتیں کرنے والے آج اسی صوبہ میں دوبارہ بنا خوف خطر جلسہ کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں جس میں انہیں سکھر جلسہ کی طرح منہ کی ہی کھانی پڑے گی کیونکہ پاکستان کی باشعور عوام جان چکی ہے کہ عمران نیازی سیاست اور کھیل میں پلے بوائے سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔

متعلقہ عنوان :