صوبائی حکومت ڈائریکٹر ایجوکیشن کے غیر انسانی سلوک کیخلاف قانونی کاروائی کرے،پٹول یوتھ رہنمائوں کا مطالبہ

بدھ 13 ستمبر 2017 20:41

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء)پٹول یوتھ کے عہدیداروں عارف ،بشارت اور ذکائوت نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ڈائریکٹر ایجوکیشن کے غیر انسانی سلوک کیخلاف قانونی کاروائی کرے۔

(جاری ہے)

سلام سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی قومی زبان اردو ہے اور سپریم کورٹ نے سرکاری دفاتر میں اردو زبان کے استعمال کی ہدایت کی ہے تاہم ڈائریکٹر ایجوکیشن نے اپنے چھوٹے ملازم کو انگریزی میں جواب نہ دینے کی پاداش میں جس طرح غیر انسانی سلوک کیا وہ قابل مذمت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کیا ڈائریکٹر موصوف امریکہ یا لندن سے پوسٹنگ آتے ہیں جو انگریزی زبان کے علاوہ گفتگو نہیں کر سکتے ہیں۔انہوں نے صوبائی حکومت کے سربراہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈائریکٹر ایجوکیشن کے نامناسب سلوک کیخلاف کاروائی کریں۔