صوبائی وزیر خزانہ کی ممتاز ماہر تعلیم اور چیئرمین جناح میڈیکل کالج پشاور میجر ڈاکٹر محمد اسحاق کے انتقال پرورثہ سے اظہار تعزیت

بدھ 13 ستمبر 2017 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ بدھ کے روز تخت بھائی گئے جہاں انہوںنے ممتاز ماہر تعلیم اور جناح میڈیکل کالج پشاور کے چیئرمین میجر ڈاکٹر محمد اسحاق (مرحوم) کے انتقال پر ان کے پسماندگان ڈاکٹر فصیح الدین (سینئر پولیس آفیسر) ،حضرت حیات (ایکسیئن ایریگیشن) و دیگر ورثاء سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کچھ دیروہاںقیام کیا اورمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اوربخشش کی دعا کی۔ انہوںنے اس موقع پر مرحوم کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد اسحاق ایک ممتاز معالج کے ساتھ ساتھ بہترین ماہر تعلیم بھی تھے جنہوں نے علم طب کے لئے ایک عظیم ادارہ قائم کیا جس سے ہرسال سینکڑوں طلبہ فارغ التحصیل ہوتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحوم ایک شفیق انسان تھے جن کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اوران کے ورثاء کو یہ عظیم صدمہ صبرواستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائی