ہری پور کی تمام یو سیز کو سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سے ایک دوسرے کے ساتھ ملا دیا ہے، اکبر ایوب خان

بدھ 13 ستمبر 2017 20:30

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) تمام یونین کونسلوں کو بلیک ٹاپ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سے ایک دوسرے کے ساتھ ملا دیا گیا ہے، ناممکن کو ممکن بنا کر ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ جب عوام کی طاقت اور مدد شامل حال ہو تو بڑے سے بڑا ہدف بھی حاصل کیا جا سکتا ہے، ہمارے میگا پراجیکٹس کے ثمرات سے آنے والی نسلیں مستفید ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ایسی ایک برسراقتدار حکومت اور وزیراعلیٰ کی قیادت میسر آئی کہ ہم نے اس حلقہ کو بہت تاریخی منصوبے دیئے ہیں جنہیں عوام آنے والے کئی سال یاد رکھیںگے، یہ منصوبہ جات شمار کرنے میں بھی دن لگتے ہیں، مواصلاتی انقلاب کا یہ عالم ہے کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ہم نے دور افتادہ اور چالیس سال سے نظر انداز مواضعات میں بھی اسلام آباد طرز کی سڑکیں بنا کر ان لوگوں کو ایک نئی دنیا میں لے آئے ہیں، انہی عوام کے تعاون سے ہم 2018ء کے انتخابات میں مخالفین کو بدترین شکست سے دوچار کریں گے۔