ڈینگی مچھروں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بٹگرام میں محکمہ صحت کے اہلکار ہائی الرٹ

بدھ 13 ستمبر 2017 20:30

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) ڈینگی مچھروں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ضلع بٹگرام میں محکمہ صحت کے اہلکار ہائی الرٹ ہیں، گھر گھر سپرے کرانے کیلئے ڈینگی مچھر مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، چار دنوں کے اندر ضلع بھر میں سپرے کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد خان آفریدی نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔

ڈینگی مچھر مار مہم میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کر لیا۔ ملیریا سپروائزر گھر گھر جا کر ڈینگی مچھر مار سپرے کریں گے جبکہ کچھ ٹیمیں بٹگرام شہر اور گردنواح میں گاڑی کی مدد سے فوگ سپرے کر کے ڈینگی مچھر وں کی ممکنہ خطرات سے عوام کو بچائیں گے۔ خیالات کا اظہار بدھ کو ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد خان آفریدی نے ڈینگی وائرس کے حوالے سے میٹنگ کے شرکاء سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈینگی مچھروں کے مکمل خاتمہ کیلئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے، فی الحال تو ضلع بٹگرام میں ڈینگی وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے لیکن خطرات موجود ہیں، حفاظتی تدابیر کے طور پر ضلع بھر میں ڈینگی مچھر مار سپرے کریں گے تاکہ ڈینگی وائرس کے ممکنہ خطرات سے عوام کو محفوظ کر سکے، محکمہ صحت کے ذمہ دار اہلکار آمدہ چار دنوں کے اندر گھر گھر ڈینگی مچھر مار سپرے کرانے کو یقینی بنائیں، وہ خود ٹیموں کی مانیٹرنگ کریں گے، اگر کوئی بھی اہلکار غفلت میں مرتکب پایہ گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :