ڈیوڈ رچرڈ سن نے ورلڈ الیون اور پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ یاد گار گروپ فوٹو بنوایا

بدھ 13 ستمبر 2017 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے ورلڈ الیون اور پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ یاد گار گروپ فوٹو بنوایا۔آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا، بعد ازاں آئی سی سی چیف کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ڈیوڈ رچرڈسن آزادی کپ سیریز کا دوسرا میچ دیکھنے کے لئے پی سی بی کی خصوصی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دوبارہ آنے پر بہت خوش ہوں، پی سی بی اور سیکیورٹی اداروں نے شاندار انتظامات سے عالمی برادری کا اعتماد بحال کرنے میں مدد فراہم کی جب کہ ورلڈ الیون کے دورہ سے انٹرنیشنل کمیونٹی کو یہ پیغام ملے گا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش ہے۔۔