افغانستان میں دیرپا امن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے

افغان مسئلے کا حل افغانیوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے ، طالبان اور کابل حکومت ایکدوسرے کو تسلیم کرتے ہیں۔ پاک ، افغان غیررسمی سفارت کار ی کے دور وزہ مزاکرات کے اختتام پر اعلامیہ جاری

بدھ 13 ستمبر 2017 20:20

سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) افغانستان میں دیرپا امن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، افغان مسئلے کا حل افغانیوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے ، طالبان اور کابل حکومت ایکدوسرے کو تسلیم کرتے ہیں۔ پاک ، افغان غیررسمی سفارت کار ی کے دور وزہ مزاکرات کے اختتام پر اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک، افغان غیر رسمی سفارتکاری کے موضوع پر اسلام آباد میں ہونے والے دوروزہ کانفرنس کے احتتام پر شفارشات میں کہا گیا ہے کہ دونوںممالک کو ملکر طالبان کے ساتھ مزاکرات کرنے ہونے جس کے بعد افغانستان میں امن ممکن ہوگا۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان ، طالبان کے ساتھ مزاکرات میں اہم کردار اد ا کرسکتے ہیں۔ افغانستان میں طالبا ن ایک حقیقت ہیں جسے کابل حکومت تسلیم کرتی ہے۔چین نے خطے میں امن کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کیلئے واضع اشارے دیے ہیں۔ طالبا ن اور کابل کے درمیان تحریر ی طور پر ایک معاہد ہ کیا جائے۔ دوروزہ ڈائیلاگ کے بعد مشترکہ طور پر سفارشات پیش کی گئی ادارہ برائے علاقائی امن کے سربراہ روف حسن نے سفارشات پڑھ کرسنائیں۔ شمیم محمود