پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 1030.82 پوائنٹس کے اضافے سے 42310.12 پوائنٹس پر بند

مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 76 ارب 94 کروڑ 95 لاکھ 24 ہزار 512 روپے کا اضافہ

بدھ 13 ستمبر 2017 22:52

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 1030.82 پوائنٹس کے اضافے سے 42310.12 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 76 ارب 94 کروڑ 95 لاکھ 24 ہزار 512 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 26 کروڑ 6 لاکھ 1 ہزار 93 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح خرید و فروخت میں 7 کروڑ 41 لاکھ 38 ہزار 170 حصص کی کمی رونماء ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 41300، 41400، 41500، 41600، 41700، 41800، 41900، 42000، 42100، 42200 اور 42300 پوائنٹس کی گیارہ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 1030.82 پوائنٹس کے اضافے سے 42310.12 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 613.45 پوائنٹس کی تیزی سے 21721.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 632.98 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 2107.55 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 427.23 پوائنٹس کے اضافے سے 15946.80 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 645.27 پوائنٹس کی تیزی سے 17496.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 506.49 پوائنٹس کے اضافے سے 21177.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 388 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 285 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 82 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 120 روپے کے اضافے سے 2980 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 114 روپے کی تیزی سے 12300 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی اٹلس بیٹری ایکس ڈی اور ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ اٹلس بیٹری ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 36.94 روپے کی مندی سے 710.06 روپے اور ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمت بھی 20.25 روپے کی کمی سے 1079.75 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار آزگارڈ نائن کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 20 لاکھ 79 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 13.59 روپے سے شروع ہو کر 13.39 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 1 کروڑ 10 لاکھ 93 ہزار 500 حصص کے سودے 37.70 روپے سے شروع ہو کر 38.78 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 17 کروڑ 38 لاکھ 14 ہزار 390 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 66 کروڑ 90 لاکھ 18 ہزار 302 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 86 کھرب 54 ارب 28 کروڑ 98 لاکھ 84 ہزار 499 روپے سے بڑھ کر 88 کھرب 31 ارب 23 کروڑ 94 لاکھ 9 ہزار 11 روپے سے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 123 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4کروڑ 40 لاکھ 34 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔