ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلے میچ پر کروڑوں کا سٹہ

بدھ 13 ستمبر 2017 22:52

ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلے میچ پر کروڑوں کا سٹہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلے میچ پر کروڑوں کا سٹہ لگا جس میں بک میکرز نے پاکستان کو 85 پیسے کیساتھ فیورٹ قرار دیا تھا۔ بک میکرز نے گزشتہ روز بھی پاکستان کو 75 پیسے کے ساتھ فیورٹ قرار دیا ہے جبکہ ورلڈ الیون کا ریٹ 95 پیسے لگایا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں بک میکرز نے پاکستان کو 85 پیسے کے ساتھ فیورٹ قرار دیا تھا جبکہ ورلڈ الیون کا ریٹ 90 پیسے تھا، لیکن فخر زمان کے آؤٹ ہونے پر ریٹ برابر ہوگیا۔ بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کے باعث پاکستان کا مقررہ ریٹ برقرار رہا۔گزشتہ روز دوسرے میچ پر بھی بک میکرز نے پاکستان کو 75 پیسے کے ساتھ فیورٹ قرار دیا، جبکہ دوسرے میچ کیلئے ورلڈ الیون کا ریٹ 95 پیسے لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :