ہنگری مہاجرین کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا احترام کرے ، انجیلا مرکل

بدھ 13 ستمبر 2017 22:50

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء)جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے ہنگری پر زور دیا ہے کہ وہ مہاجرین کی تقسیم سے متعلق یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلے کا احترام کرے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں انجیلا میرکل کا کہناتھا کہ ہنگری کو یورپی یونین سے اخراج کا سامنا ہو گااور اس کا مطلب یہ ہو گا کہ یورپ کے ایک بنیادی نکتے کو چھیڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں یورپ قانون کی حکمرانی کا خطہ ہے اور اسے چاہیے کہ وہ یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلے کا احترام کرے۔واضح رہے کہ فیصلے میں یونین کی رکن ریاستوں کو کہا گیا ہے کہ وہ مہاجرین کو اپنے ہاں قبول کریں۔۔