بھارتی اسپنر نے دونوں ہاتھوں سے بائولنگ کرکے شائقین کو حیران کردیا

اکشے کرنیوار نی17فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کے ساتھ 13ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل چکے ہیں ، اب دورہ آسٹریلیا کے موقع پر انہیں بھارتی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا

بدھ 13 ستمبر 2017 22:50

بھارتی اسپنر نے دونوں ہاتھوں سے بائولنگ کرکے شائقین کو حیران کردیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) عالمی کرکٹ ٹیموں میں کئی ایسے کرکٹرز موجود ہیں جنہوں نے دائیں ہاتھ سے بولنگ اور بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھوا لیکن اب بھارت کی ٹیم میں ایک ایسے سپن باؤلر کا اضافہ ہوا ہے جس نے دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کر کے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج کل انڈیا کے دورے پر آئی ہوئی ہے اور آج اس نے ہندوستانی الیون کو پہلے وارم اًپ میچ میں با آسانی بھارت کو شکست سے دوچار کر دیا،آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مار مار کر بھارتی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا ،آسٹریلوی کینگروز نے مقررہ50اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر347رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 49ویں اوورز میں ہی244رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی لیکن میچ کی خاص بات انڈین ٹیم میں شامل ہونے اکشے کرنیوار تھے جنہوں نے میچ میں دونوں ہاتھوں سے سپن باؤلنگ کروا کے شائقین کے ساتھ ساتھ آسٹریلوی بلے بازوں کو بھی حیران کر دیا ،اس وارم اًپ میچ میں اکشے نے ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اکشے کرنیوار نی17فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کے ساتھ 13ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل چکے ہیں اور اب دورہ آسٹریلیا کے موقع پر انہیں بھارتی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔آسٹری ٹیم نے پہلے وارم اًپ میچ میں بھارتی ٹیم کو 103رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر بھارت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :