نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام تجویز کرنے کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ

بدھ 13 ستمبر 2017 22:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لئے نام تجویز کرنے کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، ایئرپورٹ کے نام کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر تاج حیدر کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور و انجارچ برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے سیفران کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کے نام کی فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں، ایک کمیٹی میر حاصل بزنجو کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جو نام کے حوالے سے فیصلہ کرے گی، ابھی ایئرپورٹ کے نام کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :