راولپنڈی چیمبر اور پاک یونان انٹرپرینورشپ کارپوریشن میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

بدھ 13 ستمبر 2017 21:58

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور پاک یونان انٹرپرینورشپ کارپوریشن نے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کر دیئے ، معاہدے پر راولپنڈی چیمبر کے صدر راجہ عامر اقبال اور پاک یونان انٹر پرنیورشپ کی صدر مز ماریہ روبینہ مارکوپولو (Maria-Rubina Markopoulou ) نے دستخط کیے ۔اس موقع پر سنیئر نائب صدر راشد وائیں، نائب صدر عاصم ملک اور مجلس عاملہ کے اراکین بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر صدر چیمبر راجہ عامر اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام تر اقدامات اور کوششیں بروے کار لا رہا ہے اور ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور خواتین انٹر پرینیورز کو کاروبار میں ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ،ویمن بزنس انکیوبیشن سنٹر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے قیام کا مقصد خواتین انٹر پرینورز اور ہنر مند خواتین کوایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

تاکہ وہ انٹرپرینورشپ کے شعبے میں آگے بڑھ سکیں۔ اس موقع پر مز ماریہ روبینہ نے WBICکا دورہ کیا اور مختلف آفسز میں ویمن انٹر پرنیورز سے بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ویمن انٹر پرنیورز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم سے عملی طور پر فائدہ حاصل کریں ۔انہوں نے کہا کہ تربیت اور کاروباری مواقعوں کے بارے میں آگاہی کے بارے میں ان کا دفتر ہر ممکن تعاون کرے گا ۔ اس موقع پر انہیں شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :