یونس خان نفیس اور بہترین کھلاڑی ہیں جن سے بہت متاثر ہوں‘ہاشم آملہ

یونس خان جیسے انسان کی کارکردگی ایسے کھلاڑی کیلئے مشعل راہ ہے جو طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنے کا خواہاں ہے

بدھ 13 ستمبر 2017 21:50

یونس خان نفیس اور بہترین کھلاڑی ہیں جن سے بہت متاثر ہوں‘ہاشم آملہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) جنوبی افریقی کرکٹر اور ورلڈ الیون ٹیم کے اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ یونس خان ان کے پسندیدہ کھلاڑی اور شخص ہیں جنہوں نے انہیں بہت متاثر کیا۔

(جاری ہے)

ہاشم آملہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر پرجوش ہیں اور ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ یونس خان انتہائی نفیس، اچھے انسان اور بہترین کھلاڑی ہیں جن کے کیرئیر کے آخری میچ تک ان کی پرفارمنس کو فالو کیا ہے۔

ہاشم آملہ نے کہا کہ یونس خان ہمیشہ سے ان کے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں کیونکہ کیرئیر کے ابتدا سے اختتام تک انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوائے رکھا۔جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ یونس خان جیسے انسان کی کارکردگی ایسے کھلاڑی کے لئے مشعل راہ ہے جو طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنے کا خواہاں ہے اور یونس خان ان کے لئے ایسے ہی شخص ہیں جنہیں وہ اب تک کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :