پشاور ،اسلحہ ساتھ لیکر چلنے ،نمود و نمائش ،پرائیویٹ اور سرکاری گاڑیوں میں کالے شیشوں پرپابندی

بدھ 13 ستمبر 2017 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور کی حدود میں اسلحہ ساتھ لیکر چلنے اور نمود و نمائش ،پرائیویٹ اور سرکاری گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال،جعلی ،غیر رجسٹرڈ نمبرز والی اور اپلائیڈ فار گاڑیوں اور اذان اور خطبہ جمعہ کے علاوہ لائوڈ سپیکر کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے اس حکمنامے کی خًاف ورزی کرنے والے کو دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی جبکہ یہ حکمنامہ عرصہ ایک ماہ کیلے نافذ العمل ہوگا۔

(جاری ہے)

اس امر کا ا علان ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری ہوانے والے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :