روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، تنقید سے بچنے کیلئے آنگ سان سوچی کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میںشرکت نہ کرنے کا فیصلہ

بدھ 13 ستمبر 2017 21:43

ْینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم پر تنقید سے بچنے کیلئے برما کی رہنماء کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میںشرکت نہ کرنے کا فیصلہ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی لی ہے۔

(جاری ہے)

میانمار کی راہنما آنگ سان سوچی کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میںشرکت کرنا تھی مگر پارٹی کے ترجمان کے مطابق آنگ سان سوچی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیںکرینگی۔

میانمار میں مسلمانوں پر جاری مظالم کی وجہ سے انہیںممکنہ طور شدید تنقید کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ بعض حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاید آنگ سان سوچی سے نوبل انعام کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا جائے۔واضع رہے کہ آنگ سان سوچی 17ستمبر کو پہلی مرتبہ مسلمانوں کے بارے میں عوام سے خطاب کرینگی۔ شمیم محمود

متعلقہ عنوان :