یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے پاکستانی معیشت مضبوط ہوئی، یورپی یونین پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے،شاہد خاقان عباسی

بدھ 13 ستمبر 2017 21:43

یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے پاکستانی  معیشت مضبوط ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے ملک کی معیشت مضبوط ہوئی، یورپی یونین پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، بدھ کے روز اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفیر نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اہم امور، دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دیگر بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، یورپی یونین میں پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، نیشنل ایکشن پلان سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بنیاد فراہم کی ہے، انہوں نے کہا کہ یورپ میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار قابل تقریف ہے، یورپی سفیرنے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے یورپی یونین پاکستانی مصنوعات کی برامدات کیلئے بڑی مارکیٹ ہے۔

۔