اورکزئی، ووٹ کے استعمال اور صحیح اندراج پر عوام میں شعور پیدا کرنا انتہائی ضرورری ہی, اسسٹنٹ الیکشن کمشنرحیات اللہ جان

بدھ 13 ستمبر 2017 22:38

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) اسسٹنٹ الیکشن کمشنر اورکزئی ایجنسی حیات اللہ جان نے کہا ہے کہ ووٹ کے استعمال اور صحیح اندراج پر عوام میں شعور پیدا کرنا انتہائی ضرورری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کریز میں گورنمنٹ ہائی سکول اور علاقہ ستر سام میں گورنمنٹ ہائی سکول میں منعقدہ الگ الگ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریبات میں اورکزئی ایجنسی الیکشن کمشن کے افسران علاقہ کے عوام اور سکول کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی حیات اللہ جان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018عام انتخابات کیلئے 2013سے تیاریاں شروع کی ہے الیکشن کمیشن نے 2018عام انتخابات میں ووٹر ٹرن آئوٹ کا ہدف ستر فیصد مقرر کیا ہے اس سے پہلے پچاس فیصد سے بھی کم تھا اس حوالے سے تمام الیکشن عملے کو خاص تربیت دی گئی ہے جو کہ تمام ایجنسیوں میں ووٹ کے اندراج اور استعمال پر اجلاسیں کر رہے ہیں انہوں نے کا کہ ووٹ کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے اساتذہ ،طلباء و طالبات اور علاقہ کے مشران اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اس لئے ووٹ کے صحیح اندراج زنانہ و وٹ کے صحیح استعمال اور نوجوان نسل کے ووٹ کے استعمال پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :