لاہور ، این اے 120سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشدکی ڈور ٹوڈور کمپین جاری
تازہ ترین : 1

لاہور ، این اے 120سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشدکی ڈور ٹوڈور کمپین جاری

حلقہ کی عوام 17تاریخ کو کرپشن کے خلاف ووٹ دیں ، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور ، این اے 120سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشدکی ڈور ٹوڈور کمپین جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی این اے 120سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشدنے یوسی پرانی انارکلی ، بیڈن روڑ اور ہال روڑ پر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ ڈور ٹوڈور کمپین کی اس موقع پر انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ این اے 120 کی عوام 17تاریخ کو کرپشن کے خلاف ووٹ دیں ،تحریک انصاف کرپٹ حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچاکر ہی دم لے گی اور این اے 120کے الیکشن میں عوا م کی طاقت سے ان کو عبرت ناک شکست دیں گے ،(ن) لیگ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتی رہی ہے لیکن ا س الیکشن میں انہیں لگ پتہ جائے گا،پی ٹی آئی بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔

انہوںنے کہاکہ شریف برادران کو جب بھی اقتدار ملا ہے ملکی وسائل میںکمی اور شریف فیملی کے وسائل میں اضافہ ہوا ہے چور فیملی نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، کرپٹ اور بد دیانت عناصر سے پاک کرنے کے لیے اٹھ کھڑا ہو نا ہو گا ، (ن) لیگ کی حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،پانامہ کیس نے اپنے آپ کو شریف کہنے والوں کی حقیقت قوم کے سامنے عیاں کر دی ہے ، نواز شریف نے ملکی دولت لو ٹ کر اپنے بچوں کو کاروبارکر کے دئیے ۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ہے ، 35سالوں سے نواز شریف حلقہ این اے 120کو سنوار نہیں سکیں وہ ملک کو کیا سنواریں گے ، شریف خاندان نے ہمیشہ عوام کو جھوٹے اور سہانے خواب دکھائیںہے ، شریف خاندان نے اپنی نالائقیوں اور نا اہلیوں کے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں ہمیشہ انہوں نے دو نمبری کو فروغ دیا ہے عوام (ن) لیگ سے تنگ آ چکے ہے پوری قوم کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہے شریف خاندان کی کرپشن کے چرچے بین الاقوامی سطح پر ہو رہے ہیں ، پاکستانی عوام ہی نہیں بیرون ملک پاکستانی شدید مشکلات کا شکار ہے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے اپنے اقتدار کو صرف اپنے خاندان کے کاروبار کو فائدہ پہنچانے کے لئے استعمال کرتے ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 22:30:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں