لاہور، مریم نواز نے بعد ازاں جامعہ نعیمیہ کے وفد سے ملاقات ،کلثوم نواز کی حمایت ..
تازہ ترین : 1
لاہور، مریم نواز نے بعد ازاں جامعہ نعیمیہ کے وفد سے ملاقات ،کلثوم نواز ..

لاہور، مریم نواز نے بعد ازاں جامعہ نعیمیہ کے وفد سے ملاقات ،کلثوم نواز کی حمایت کرنے کی درخواست ، پیر اعجاز ہاشمی نے قبول کر لی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے گزشتہ روز شہر میں معروف دن گزارا، اپنی مصروفیت کے مطابق انہوں نے قرطبہ چوک کے قریب واقع مہک شادی ہال میں منعقدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ورکرز کنونشن کی صدارت کی جس میں مریم نواز نے کنونشن میں موجود اپنی خواتین پولنگ ایجنٹ کو این اے 120 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بطور پولنگ ایجنٹ آگاہی فراہم کی، اس موقعہ پر صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔

مریم نواز نے بعد ازاں جامعہ نعیمیہ کے وفد سے ملاقات کی اور ان سے این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں حمایت کرنے کی درخواست کی، مریم نواز جمعیت علماء پاکستان کے دفتر گئیں جہاں انہوں نے جے یو پی کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں انٹرا پارٹی الیکشن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے این اے 120 میں کلثوم نواز کی حمایت کرنے کی درخواست کی، جس کو پیر اعجاز ہاشمی نے قبول کر لیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 22:30:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں