وزیراعلیٰ پنجاب کا آزادی کپ کے موقع پر ٹریفک کے حوالے سے شہریوں کو درپیش مشکلات ..
تازہ ترین : 1
وزیراعلیٰ پنجاب  کا آزادی کپ کے موقع پر ٹریفک کے حوالے سے شہریوں کو ..

وزیراعلیٰ پنجاب کا آزادی کپ کے موقع پر ٹریفک کے حوالے سے شہریوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس

شہبازشریف کے حکم کی روشنی میں سی پی او لاہور نے شہر کا ٹریفک پلان تبدیل کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جو ان دنوں لندن میں قیام پذیر ہیں نے آزادی کپ کے موقع پر شہر میں بے ہنگم ٹریفک کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او لاہور کو عوام کو درپیش ٹریفک مسائل حل کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اس حکم کی روشنی میں سی پی او لاہور نے شہر کا ٹریفک پلان تبدیل کر دیا ہے آزادی کپ کے موقع پر ٹریفک کے حوالے سے شہریوں کو درپیش آنے والی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکل میری مشکل ہے جسے فوری طور پر حل کیا جائے اور اگر آئندہ لاہور کے عوام کو مشکل کا سامنا کرنا پڑاتو ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 22:27:58

اپنی رائے کا اظہار کریں