پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے اس کے بعد اور بھی ٹیمیں پاکستان آئیں گی: وقار یونس

بدھ 13 ستمبر 2017 22:24

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے اس کے بعد اور بھی ٹیمیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے اس کے بعد اور بھی ٹیمیں پاکستان آئیں گی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بائولر وقار یونس نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی جیتا ہے کیوکہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ہی ٹیموں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :