قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کورم پورا کرنے میں پھر ناکام

معلومات تک رسائی کا اہم ترین بل ایوان سے منظور نہ ہوسکا، بل پہلے سینیٹ سے منظور ہوچکا ، مریم اورنگزیب کے پیش کردہ بل پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا دو دن سے عوامی مرکز کی عمارت میں آگ لگنے سے سارا ریکارڈ جل گیا ہے اب پتہ نہیں عوامی مرکز میں آگ لگی ہے یا لگائی گئی، نفیسہ شاہ بل کی شق 7 پر اعتراضات ہیں اس کو ختم کیا جائے ، حکومت نے کہا تھا بل اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے اس کی کاپی فراہم کردی جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا، عار علوی /شیریں مزاری بل پر چاروں صوبوں سے منظور کئے گئے بلوں کی روشنی میں ڈرافٹ تیار کیا گیا، کل 24 اجلاس ہوئے ،معلومات تک رسائی ہر پاکستانی شہری کا حق ہے تاہم کورم پوائنٹ آئوٹ ہونے کی وجہ سے قانون سازی نہ ہو سکی، مریم اورنگزیب

بدھ 13 ستمبر 2017 22:20

قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کورم پورا کرنے میں پھر ناکام
․اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) حکومت کورم کرنے میں پھر ناکام، معلومات تک رسائی کا اہم ترین بل ایوان سے منظور نہ ہوسکا بل پہلے سینیٹ سے منظور ہوچکا ہے بدھ کو ایوان زیریں کے اجلاس میں معلومات تک رسائی کا بل وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیش کیا جس پر حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا‘ پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ دو دن سے عوامی مرکز کی عمارت میں آگ لگنے سے سارا ریکارڈ جل گیا ہے اب پتہ نہیں ہے کہ عوامی مرکز میں آگ لگی ہے یا لگائی گئی ہے ملک میں جس بھی بڑے منصوبے کا ریکارڈ چیک کرنے کیلئے تحقیقات کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو اس کا ریکارڈ جل جاتا ہے پتہ کرایا جائے یہ آگ صرف سرکاری دفاتر میں ہی کیوں لگتی ہے ایسے میں ان قوانین کا کیا فائدہ جہاں ریکارڈ ہی موجود نہ ہو شیریں مزاری نے کہا کہ بل کی شق 7 پر اعتراضات ہیں اس کو ختم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

عارف علوی نے کہا کہ حکومت نے کہا تھا کہ بل اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے اس کی کاپی فراہم کردی جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا حکومت من مرضی کررہی ہے شازیہ مری نے کہا کہ بل پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کافی کام کیا ہے لیکن حکومت نے بل پر اپنی عینک لگائی ہے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر قومی ٹی وی چینل پر دکھائی جانی چاہیے تاکہ عوام کو پتہ ہو کہ ان کے نمائندے نے ایوان میں کیا کرتے ہیں وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ بل پر چاروں صوبوں سے منظور کئے گئے بلوں کی روشنی میں ڈرافٹ تیار کیا گیا اور کل 24 اجلاس ہوئے ہیں معلومات تک رسائی ہر پاکستانی شہری کا حق ہے تاہم کورم پوائنٹ آئوٹ ہونے کی وجہ سے قانون سازی نہ ہو سکی۔