مریدکے،وفاقی وزیر راناتنویر حسین کی کوششوں سے انٹر نیشنل گورونانک یونیوسٹی کی تعمیر کیلئے اراضی مختص ،شہریوں کا خوشی کا اظہا ر

بدھ 13 ستمبر 2017 21:40

مریدکے،وفاقی وزیر راناتنویر حسین کی کوششوں سے انٹر نیشنل گورونانک ..
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار راناتنویر حسین کی کوششوں سے انٹر نیشنل گورونانک یونیوسٹی کی تعمیر کے لیے مریدکے میں اراضی مختص کر دی گئی۔ شہریوں نے خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقامی پریس کلب کی طرف سے رانا تنویر حسین اور ایم این اے رانا افضال حسین کی تاجپوشی کا اعلان۔

تفصیل کے مطابق تحصیل مریدکے کے علاقہ میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اورکامسیٹس یونیورسٹی کے کیمپسز کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے انٹر نیشنل گورونانک یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے بھی مریدکے میں اراضی مختص کرا دی ہے جس پرتعمیر کا کام عنقریب شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رانا تنویر حسین اور ان کے بھائی این ایم این اے رانا افضال حسین علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس سمیت دیگر بین الاقوامی یونیورسٹیز کے کیمپسز کے لیے بھی کوشاں ہیں جس کے بعد مریدکے کا علاقہ ایجوکیشن ہب کی حیثیت اختیار کر جائے گا۔

رانا تنویر حسین کے قریبی ذرائع کے مطابق کالا شاہ کاکو کے علاقہ میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیمپس، جی سی یونیورسٹی کیمپس اور ہیلتھ یونیورسٹی کے منصوبے بھی تیزی سے مکمل ہونے جا رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جبکہ تحصیل مریدکے اور تحصیل فیروزالہ کے علاقے دنیا بھر میں اہمیت کے حامل ہو ں گے۔علاقہ میں تعلیمی ترقی کے لیے عملی کوششیں کرنے پر متحدہ پریس کلب(رجسٹرڈ) مریدکے نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین، ایم این اے رانا افضال حسین اور چیئرمین بلدیہ مریدکے شیخ شبیر احمد کی تاجپوشی کا اعلان کیا ہے جس کے لیے عنقریب پر وقار تقریب منعقد کی جائے گی۔