چین ترکی کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کی خواہش مند ہے، ترکی

آئندہ برس ترک چین تعلقات کیلئے انتہائی قیمتی اور فائدہ مند سال ثابت ہوگا،ترک وزیر ثقافت و سیاحت

بدھ 13 ستمبر 2017 21:16

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) چین ترکی کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کی خواہش مند ہے، آئندہ برس ترک چین تعلقات کے اعتبار سے ایک انتہائی قیمتی اور فائدہ مند سال ثابت ہوگا، دو طرفہ دور رس نتائج کے حصول کے لیے وسیع پیمانے کی جدوجہد کی جائے گی، ترکش وزیر ثقافت و سیاحت نعمان قرتلمش کا کہنا ہے کہ چین ترکی کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کی خواہش مند ہے۔

آئندہ برس ترک چین تعلقات کے اعتبار سے ایک انتہائی قیمتی اور فائدہ مند سال ثابت ہوگا۔ دو طرفہ دور رس نتائج کے حصول کے لیے وسیع پیمانے کی جدوجہد کی جائے گی۔ وہ یہاں ترکی ریڈیو ٹیلی ویڑن کارپوریشن اور انادولو ایجنسی کو اپنے دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین کا دورہ انتہائی سود مند رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چین کے شعبہ سیاحت سے وابستہ نمائندوں اور چین میں سر گرم عمل ترک فرموں کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کافی سود مند ثابت ہوئی ہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اس دورے کے دور رس نتائج کے حصول کے لیے وسیع پیمانے کی جدوجہد کریں گے، ۔ ملاقاتوں کے دوران یہ اندازا ہوا ہے کہ چین بھی ترکی کو خاصی اہمیت دیتا ہے۔چینی انتظامیہ ترکی کو ایک سٹریٹجک حصہ دار کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔یہ ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات کو ہر شعبے میں فروغ دینے کی متمنی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ کی عالمی ٹورزم تنظیم کے دائرہ کار میں شریک ملکوں کے وزراء کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات سر انجام پائیں گے اور متعلقہ ممالک کے ساتھ شعبہ سیاحت میں مشترکہ اقدامات پر غور کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :