امریکی صدر آئندہ ماہ چین کا دورہ کریں گے

دونوں رہنمائوں مابین شمالی کوریا ئی جوہری میزائل تجربات و خدشات سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا جائے گا

بدھ 13 ستمبر 2017 21:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹمپ آئندہ ماہ نومبر میں چین کا دورہ کریں گے، دورہ کے دوران ٹرمپ چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کریں گے اور دونوں عالمی رہنمائوں مابین شمالی کوریا کے جوہری میزائل تجربات اور خدشات سمیت علاقائی و خطے کی صورتحال بارے تبادلہء خیال کیا جائے گا، امریکہ کے مشہور و معروف اخبار بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹمپ آئندہ ماہ نومبر میں چین کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران ٹرمپ چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کریں گے اور دونوں عالمی رہنمائوں مابین شمالی کوریا کے جوہری میزائل تجربات اور خدشات سمیت علاقائی و خطے کی صورتحال بارے تبادلہء خیال کیا جائے گا۔ امریکی صدر اپنے چینی ہم منصب پر شمالی کوریا کے معاملہ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کے لئے زور ڈالیں گے۔کیونکہ چین اس معاملہ کو حل کروانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ٹرمپ شمالی کوریا پر عائد کردہ عالمی پابندیوں کے حوالے سے بھی چین کو عملدرآمد کروانے پر زور دیں گے۔ اخبار کے مطابق لیکن چینی لیڈر ایسا کیوں کریں گے جبکہ شمالی کوریا کے معاملہ پر دونوں ممالک مابین اس کے حل پر اختلاف پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :