کروشیا نے سیاحتی سیزن پرامن بنانے کیلئے چین سے مدد مانگ لی

چینی پولیس کروشین پولیس کی مدد کریگی ،دونوں ممالک میں معاہدے پر دستخط ہو گئے

بدھ 13 ستمبر 2017 21:11

ضغرب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) چین اور کروشیا نے گذشتہ روز ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس میں چینی پولیس آفیسرز سے کہا گیا ہے کہ وہ کروشیا میں آ کر چینی سیاحوں کی مدد کرنے میں کروشیا کی پولیس سے تعاون کریں ، تاکہ سیاحتی موسم کو خوشگوار اور پرامن بنایا جا سکے ، کروشیا میں سیاحتی ماحول کو مزید پرامن بنانے کیلئے’’ سیف ٹورسٹ سیزن ‘‘ منصوبہ تیار کیا گیا ہے جو کہ کروشیا میں بارہ سال سے جاری ہے اور اس میں سترہ ممالک کو شامل کیا گیا ہے ، معاہدے پر دستخط کرنے کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں کروشین پولیس کے ڈائریکٹر نیکولا ملینا اور چین کے ڈپٹی پبلک سکیورٹی منسٹر لی ووئی ، کروشیا کے وزیر داخلہ داور بوزی نووک نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر با ت چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ چین پہلا غیر یورپی ملک ہے جو کروشیا کے اس منصوبے میں شرکت کررہا ہے اور یہ دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون کیلئے پہلا قدم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ 2016ء کے مقابلے میں اس سال چینی سیاحوں کی تعداد میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا اور ایک لاکھ چینی سیاحوں نے کروشیا کا رخ کیا۔دریں اثنا کروشیا میں چینی سفارتخانے کے مطابق اس جنوب مشرقی یورپی ملک میں چینی سیاحوں کیخلاف جرائم کی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، اس سال کے دوران اس سلسلے میں 30کیسز سامنے آئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :