چین نے جنوب جنوب تعاون کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے

چین نے تر قی پذیر ممالک میں فنی تعاون کو فروغ دینے کیلئے کوششیں کی ہیں، جارج چیڈک

بدھ 13 ستمبر 2017 21:11

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) چین جنوب جنوب تعاون کا حقیقی رہنما ہے ، چین جنوب جنوب تعاون میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے ،گذشتہ چند برسوں کے دوران چین نے جنوب جنوب تعاون کو نمایاں وسائل فراہم کئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ برائے جنوب جنوب تعاون جارج چیڈک نے اقوام متحدہ کے دن برائے جنوب جنوب تعاون کے موقع پر اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔

یہ دن گذشتہ روز منایا گیا ، اس موقع پر یہاں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی ، تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے دفتر برائے جنوب جنوب تعاون کے ڈائریکٹر جار ج چیڈک نے کہا کہ چین نے جنوب جنوب تعاون کی اقتصادی ،سماجی اور سیاسی ترقی میں حالیہ برسوں کے دوران نمایاں کردار ادا کیا ہے اور ترقی پذیر ممالک میں فنی تعاون کو فروغ دینے کیلئے کوششیں کی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے چینی صدر کی تجاویز اقوام متحدہ کی اقدار کے مطابق ہے اور چین کا یہ عزم کہ وہ ان ممالک کو بنیادی ڈھانچے ، تجارت ، کامرس اور عوام کے تبادلے سے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کر دے گا بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ اور 21ویں صدی کی بحری شاہراہ ریشم پر مشتمل ہے جس کا مقصد قدیم شاہراہ ریشم کے روٹ کے ذریعے ایشیاء کو یورپ ، افریقہ اور دیگر ممالک کے ساتھ ملانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :