چین بارے پی آر دیپک کی کتاب کا ہندی ایڈیشن شائع

کتاب کے انگریزی اور چینی ایڈیشن قبل ازیں چین میں شائع ہو چکے ہیں

بدھ 13 ستمبر 2017 21:09

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) چینی زبان کے ممتاز ماہر بی آر دیپک کی کتاب’’ مائی ٹرائسٹ ود چائنا ‘‘ کا ہندی ایڈیشن جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے گذشتہ روز جاری کردیا ہے، کتاب میں صرف چین کے ابھرنے کی داستان ہی بیان نہیں کی گئی بلکہ اس کی مقبول ثقافت ، ادبی رجحانات کے علاوہ ان لوگوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے کہ جنہوں نے بھارت اور چین کے درمیان مفاہمت ، تہذیبی مذاکرات کیلئے کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

جواہر لال نہروں کے وائس چانسلر جگدیش کمار کا کہنا ہے کہ یہ خود نوشت واقعی دلچسپ اور غیر معمولی ہے، کتاب کا انگریزی اورچینی ایڈیشن چائنا پبلشنگ گروپ نے اس سال شائع کیا تھا اور یہ ایڈیشن لندن اور بیجنگ کے عالمی کتاب میلے میں پیش کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :