پشاور،لالہ ایوب میموریل جمناسٹک ٹورنامنٹ (کل) شروع ہوگا

بدھ 13 ستمبر 2017 21:09

پشاور،لالہ ایوب میموریل جمناسٹک ٹورنامنٹ (کل) شروع ہوگا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) لالہ ایوب میموریل جمناسٹک ٹورنامنٹ (کل)جمعرات کو پشاور میں منعقد کیاجائیگا،اس ٹورنامنٹ میں پشاور ڈسٹرکٹ کے مختلف کلبوں کے کھلاڑی حصہ لیںگے،جبکہ اسکے ساتھ ہی انٹر ریجنل مقابلے بھی منعقد کئے جائینگے ،شاندار کھلاڑیوں کو قومی گیمز کیلئے خیبر پختونخواٹیم میں شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواجمناسٹک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ کے مطابق اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اصل مقصد پشاور کے کھلاڑیوں کے صلاحیتوں کو سامنے لانے کیساتھ خیبر پختونخوااور پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے لالہ ایوب مرحوم کو خراج تحسین پیش کرناہے ۔

انکاکہناتھاکہ ہم اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولیںگے۔انہوں نے اعلان کیاکہ انشاء اللہ مزید شخصیات کے ناموں سے منسوب مقابلے منعقد کئے جائینگے ۔انہوںنے کوئٹہ میں ہونیوالے قومی گیمزمیں خیبر پختونخواٹیم کی سلیکشن پشاور میں منعقدہ انٹر ریجنل جمناسٹک مقابلوں میں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :