رمیز راجہ نے برینڈن میکلولم کے ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی

برینڈن میکولم فارغ ہونے کے باوجود ورلڈ الیون کیساتھ اسلئینہیں آئے کہ انکی فیملی نہیں مان رہی تھی،رمیز راجہ

بدھ 13 ستمبر 2017 21:09

رمیز راجہ نے برینڈن میکلولم کے ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان نہ آنے کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے سابق کیوی قائد برینڈن میکلولم کے ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان سپر لیگ کے میچز ملک میں ہوتے ہیں تو ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ یہاں آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ہماری سکیورٹی پر کتنا اعتما د ہوگا کیوں کہ سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم فارغ ہونے کے باوجود ورلڈ الیون کے ساتھ یہاں نہیں آئے کیوں کہ ان کی فیملی نہیں مان رہی تھی ۔

رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں تاہم ابھی بھی بہت کام کرنے کی ضروت ہے،اگر ہم انہیں اسی طرح کی سکیورٹی دیں ،ان کا خیال کریں اور پاکستان کے بارے میں ان کے ذہنوں میں موجود امیج بدلیں تو پی ایس ایل کھل کر پاکستان میں ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :