ملک میں انٹر نیشنل کر کٹ کی واپسی پر خواجہ سعد رفیق کا سیاسی ٹوئٹ

عالمی کرکٹ کی واپسی پر قوم کو مبارکباد،شکریہ مسلم لیگ ن، شکریہ نواز شریف،شہباز شریف،شکریہپی سی بی،ٹوئٹ

بدھ 13 ستمبر 2017 21:09

ملک میں انٹر نیشنل کر کٹ کی واپسی پر خواجہ سعد رفیق کا سیاسی ٹوئٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) ایک جانب جہاں پوری قوم ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی کا جشن منا رہی ہے تووہیں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کے وزراء کو اس موقع پر بھی سیاست کرنے کی سوجھ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ عالمی کرکٹ کی واپسی پر قوم کو مبارکباد،شکریہ مسلم لیگ ن، شکریہ نواز شریف،شہباز شریف،شکریہ کرکٹ بورڈ ۔ خواجہ سعد رفیق کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوشی کے اس موقع پر بھی سیاست کرنے سے با ز نہ آنے پر آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا ہے ۔