صدر اشرف بھٹی کا پیاف فائونڈر الائنس کی حمایت کا اعلان

بدھ 13 ستمبر 2017 20:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات میں پیاف فائونڈر الائنس کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ۔یہ اعلان انہوں نے پیاف فائونڈرز الائنس کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے ملاقات میں کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز ، انار کلی بازار کے سینئر نائب صدر شیخ محمد ارشد، بائو بشیر ، انجم نسیم سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے اور لاہور چیمبر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے مزید موثر طریقے سے آواز اٹھائی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ الائنس نے ہمیشہ وسیع مشاورت سے تاجروں کیلئے تجربہ کار امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے اور یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے نامزدہ کردہ امیدوار منتخب ہونے کے بعد اعتماد پر پورا اتریں گے اور مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیں گے ۔ اس موقع پر اشرف بھٹی کی طرف سے ملاقات کے لئے آنے والے وفد کی دستار بندی بھی کی ۔