پراپرٹی ٹیکس ریٹ میں کمی کی جائے، عبدالباسط

بدھ 13 ستمبر 2017 20:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط۔ سینئر نائب صدر امجد علی جاوا اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس ریٹ میں فوری طور پر کمی کرے کیونکہ اس سے کاروباری نشوونما میں رکاوٹ آرہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے بہت سے ممبران نے پراپرٹی ٹیکس ریٹ میں اضافے کی شکایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رورل ایریاز میں ٹی ایم اوز نے انڈسٹری کو فی فٹ کے حساب سے نوٹسز جاری کیے ہیں جو غیر منصفانہ ہے ۔ رورل اور اربن ایریاز کی صنعتوں سے یکساں سلوک ہونا چاہیے۔