کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ماریشس چیمبر کے درمیان ایم او یو پر دستخط
پاکستان اور ماریشس کے درمیان دو طرفہ تجارت اور تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات تیار کرنے پر اتفاق
بدھ 13 ستمبر 2017 20:56
(جاری ہے)
شمیم احمد فرپو نے سادہ مگر پروقار تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پرماریشس کے اعزازی قونصل جنرل سہیل یاسین سلیمان، سینئر نائب صدر کے سی سی آئی آصف نثار، نائب صدر محمد یونس سومرو اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ ایم اویو کے مطابق کے سی سی آئی اور ایم سی سی آئی نے باہمی دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں چیمبرز کے تاجروصنعتکاروں کے درمیان رابطوں اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیاہے اور ساتھ ہی دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے امکانات کو بھی تسلیم کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک میں موجود قوانین اور قواعد و ضوابط کے فریم ورک کے اندر رہ کر دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید توسیع دینے کی کوشیشیں بھی کی جائیں گی۔اس موقع پر ماریشس کے اعزازی قونصل جنرل سہیل یاسین سلیمان نے کے سی سی سی آئی اور ماریشس چیمبر آف کامرس کے درمیان ایم او یو کو صحیح وقت پر درست سمت میں پہلا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معائدہ مزید ایسے اقدامات کے لئے راہ ہموار کرے گا جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان بہتر تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ماریشس ایک شاندار ملک ہے جہاں کراچی کے کاروباری و صنعتی برادری نہ صرف اچھے کاروبار کر سکتی ہے بلکہ سیاحت کے بہترین مقامات سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ماریشس چیمبر کے بورڈ ممبر شہزاد عبداللہ احمد جو پاکستان ماریشس جوائنٹ بزنس کونسل کے صدر بھی ہیں کہاکہ ماریشس ویسے تو ایک چھوٹا ملک ہے تاہم یہ افریقا کی47 ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے جس کے ذریعے کراچی کی تاجر وصنعتکار برادری ان تمام ممالک تک باآسانی رسائی حاصل کرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مواقعوں کی سرزمین ہونے کے ناطے ماریشس معیشت کے مختلف شعبوں میں شاندار اور پرکشش مواقع پیش کرتا ہے جن میں فشریز،ریئل اسٹیٹ، زراعت، ٹیکسٹائلز اور فارماسیوٹیکلز و دیگر شعبے قابل ذکر ہیں۔ قبل ازیں کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو نے کہاکہ اگرچہ پاکستان اور ماریشس کء دہائیوں سے شاندار تعلقات سے لطف اندوز ہورہے ہیں لیکن دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تجارت کا حجم دستیاب مواقع کے مطابق نہیں۔اسی وجہ سے کے سی سی آئی نے ماریشس چیمبر کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنا ضروری سمجھا۔انہوں نے کہاکہ مشترکہ کوششوں اوردونوں ملکوں کی تاجربرادری کے مابین زیادہ سے زیادہ رابطے استوار کرکے تجارت میں کمی پر قابو پایا جاسکتا ہے اور یہی واحد راستہ ہے۔کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو نے کہاکہ سی پیک نے نہ صرف پاکستان کی کاروباری اور صنعتی برادری کے لئے بہت سارے منافع بخش مواقع کھولے ہیں بلکہ ماریشین سمیت دنیا بھر کے تاجر اور صنعتکار اس سے مستفید ہو سکتے ہیں جو مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری یا شراکت داری کے ذریعے یقینی طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تجارتی ترقی کے پلیٹ فارم کے موئثر تجزیے اور استعمال کے ذریعے دو طرفہ تجارت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جبکہ کے سی آئی آئی اور ایم سی سی آئی کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دو دوستانہ ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطوں کے مواقع میسر آئیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.