وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سی پی ایس پی سینٹر کا افتتاح کردیا

سینٹر سے اعلیٰ طبی تعلیم میں نئے دور کاآغاز ہو گا، حافظ حفیظ الرحمن

بدھ 13 ستمبر 2017 20:44

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سی پی ایس پی سینٹر کا افتتاح کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت حافظ حفیظ الرحمان نے صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفر اللہ چوہدری کے ہمراہ گلگت بلتستان میں سی پی ایس پی کے سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے سی پی ایس پی کی ملکی اور بیرون ملک خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سی پی ایس پی سینٹر کے قیام سے شعبہ اعلی طبی تعلیم میں صوبہ میں نئے دورکا آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سی پی ایس پی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون اور سرپرستی کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سینٹر کے قیام سے فیلوز اور صوبہ کے ڈاکٹرز کو ان کی دہلیز پر اعلی طبی تعلیم اور تربیت کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹرز کو ترجیحی بنیادوں پر آئرلینڈ اور انگلینڈ تربیت کے لئے بھیجا جائیگا۔ صدر سی پی ایس پی نے ایگزیکٹو کمیٹی کے ہمراہ گورنر، چیف سیکرٹری اور جی او سی سے بھی ملاقات کی اور صوبہ میں بہترین طبی تربیتی سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا۔