یوئیفا چیمپئنز لیگ، بارسلونا نے یووینٹس کو 3-0 گولز سے ہرا دیا، میسی کے 2 گولز

بدھ 13 ستمبر 2017 20:41

یوئیفا چیمپئنز لیگ، بارسلونا نے یووینٹس کو 3-0 گولز سے ہرا دیا، میسی ..
بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) لائنل میسی کی شاندار کارکردگی کی بدولت بارسلونا نے یووینٹس کو 3-0 گولز سے ہرا دیا، سٹار فٹ بالر نے 2 گولز کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف یووینٹس کلب کو با آسانی 3-0 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، میسی نے دو اور راکیٹک نے ایک گول کیا۔