ٹریفک کی صورتحال کاسخت نوٹس،کوئی عذرنہیں سنوں گا،شکایت پرکارروائی ہوگی،شہبازشریف ..
تازہ ترین : 1
ٹریفک کی صورتحال کاسخت نوٹس،کوئی عذرنہیں سنوں گا،شکایت پرکارروائی ..

ٹریفک کی صورتحال کاسخت نوٹس،کوئی عذرنہیں سنوں گا،شکایت پرکارروائی ہوگی،شہبازشریف

لندن سےضلعی انتظامیہ اورٹریفک حکام کوضروری ہدایات،عوام کی مشکل میری مشکل ہے،میچزکے دوران ٹریفک ہرقیمت پرچلتی نظرآنی چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13ستمبر2017ء ):وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے مابین ٹی ٹونٹی میچ میں شائقین کرکٹ کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا اور پاکستان کے عوام شاندار کھیل سے محظوظ ہوئے،شائقین کرکٹ نے پاکستان الیون کے ساتھ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی جس سے میدان کی رونقیں دوبالا ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ نے لندن سے ٹریفک مشکلات کانوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے دیگر میچوں کیلئے بھی شاندار انتظامات کئے ہیں اور اس ضمن میں متعلقہ اداروں اور محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی جاچکی ہیں کہ سٹیڈیم کے اندر اور باہر انتظامات خوب سے خوب تر ہونے چاہئیں تاکہ شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھیل سے پوری طرح لطف اٹھاسکیں۔

وزیراعلیٰ نے لاہور کی بعض سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے لندن سے صوبائی انتظامیہ اور ٹریفک حکام کو ضروری ہدایات دی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے مابین میچوں کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور متبادل روٹس کی بھرپور تشہیر کی جائے تاکہ عوام کو مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

موثر ٹریفک مینجمنٹ پلان وضع کرکے اس پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور متعلقہ حکام خود فیلڈ میں موجود رہیں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی مشکل میری مشکل ہے۔ مجھے ٹریفک ہر قیمت پر چلتی نظر آنی چاہیئے۔ متعلقہ حکام جان لیں! ٹریفک جام کے حوالے سے کوئی عذر نہیں سنوں گا اور آئندہ ٹریفک جام ہونے کے بارے میں شکایت ملی تو متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 18:41:46

اپنی رائے کا اظہار کریں