پاکستان ریلویز انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پشاور ڈویژن نے جیت لی

بدھ 13 ستمبر 2017 20:22

پاکستان ریلویز انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پشاور ڈویژن نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان ریلویز انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پشاور ڈویژن نے جیت لی پشاور میں ہونیوالے فائنل کے موقع پرڈویژنل سپورٹس آفیسر ریلویز پشاور محسن احسان اورڈویژنل سپرنٹنڈنٹ محمد حنیف گل مہمانان خصوصی تھے چیمپئن شپ میں ملتان کے ابطار نے پشاور کے واجد کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی ‘شایان نے اویس کو دو کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرایا جبکہ حسیب نے شرجیل کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :