سعودی اسکولوں میں طلبا کو نفرت کی تعلیم دی جاری ہے، ہیومن رائٹس واچ کا الزام

بدھ 13 ستمبر 2017 20:21

ْنیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب کے اسکولوں میں پڑھائے جانے والے نصاب میں طلبا کو نفرت کی ترغیت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو یارک میں قائم اس بین الاقوامی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2016 اور 2017 کے لیے سعودی وزارت تعلیم کی منظوری کردہ کتابوں میں نفرت آمیز اور غیر مہذب زبان استعمال کی گئی ہے۔

کتابوں کی تحریر میں مسیحیوں اور یہودیوں کو کفار قرار دیتے ہوئے ان سے نہ ملنے کی تلقین کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سنی مسلمانوں کے علاوہ سوفی اور شیعہ مسلمانوں کے حوالے سے بھی متنازعہ باتیں شامل ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کی مشرق وسطی کے لیے ڈائریکٹر سارا لیا وٹسن کے بقول پہلی جماعت ہی سے طالب علموں کو دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے لیے نفرت پر اکسانا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :