ایران کے ساتھ جوہری ڈیل تبدیل یا ختم کی جائے، نیتن یاہو

بدھ 13 ستمبر 2017 20:21

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کی روک تھام کے لیے عالمی طاقتوں اور تہران کے مابین طے پانے والی ڈیل کو یا تو ختم کر دیا جانا چاہیے یہ اس میں ترامیم لازم ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ بیان جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں میزبان ملک کے صدر ماروسیو ماکری کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد دیا۔

نیتن یاہو اپنے اس دورے پر متعدد مرتبہ ایران پر تنقید کر چکے ہیں۔ وہ الزام عائد کرتے ہیں کہ تہران حکومت عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کرتی ہے۔ بینجمن نیتن یاہو کسی لاطینی امریکی ملک کا دورہ کرنے والے پہلے برسر اقتدار اسرائیلی وزیر اعظم ہیں۔ ان کا یہ دورہ پیر سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :