فرانس میں ہم جنس پرست عورتوں کو مصنوعی طریقے سے حاملہ ہونے کی اجازت

بدھ 13 ستمبر 2017 20:20

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) فرانس میں جلد ہی ہم جنس پرست خواتین کو مصنوعی طریقے سے حاملہ ہونے یا مصنوعی بارآوری کی جازت دے دی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاستی سیکریٹری برائے صنفی مساوات مارلینے شیاپا نے بتایا کہ حکومت یہ اجازت ایسی خواتین کو بھی فراہم کرنا چاہتی ہے، جو تنہا زندگی گزار رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ماکروں نے جو وعدہ کیا ہے، اسے جلد ہی پورا کیا جائے گا۔ فرانس چند ماہ بعد بائیو اخلاقیات کے قانون میں تبدیلی لاتے ہوئے اس نئے قانون کی منظوری دے گا۔

متعلقہ عنوان :