برٹش ایئرویز کے طیارے میںمیاں بیوی کے درمیان 30ہزار فٹ کی بلندی پر جھگڑا،طیارے کے عملے نے دور دور بٹھا دیا

بدھ 13 ستمبر 2017 20:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) برٹش ایئرویز کے ایک طیارے میں شوہراور اہلیہ کے درمیان اتنی زبردست لڑائی ہوئی کہ طیارے کے عملے نے انہیں دوردور بٹھا دیا، دونوں کی عمریں 20سے 30سال کے درمیان تھیں۔یہ اس قدر چیخ پکار کررہے تھے کہ مسافر بھی پریشان ہوگئے۔ یہ دونوں لاس اینجلس سے لندن آرہے تھے۔ عملے نے پولیس کو کال کردی جو ان کا ہیتھرو ایئرپورٹ پر پہنچنے کا انتظار کرتی رہی۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون کے چہرے اور گردن پر مار پیٹ کے نتیجے میں زخم آئے تھے۔ یہ لوگ تعطیلات گزارنے کیلئے امریکہ گئے تھے کہ واپسی میں دونوں تو تو میں میں کے بعد لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا۔ہیتھروپہنچنے کے بعد تمام مسافروں کو طیارے سے اتار لیا گیا لیکن انہیں طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تاوقتیکہ پولیس طیارے میں داخل نہیں ہوگئی۔ برطانیہ پہنچنے تک دونوں کا غصہ کافورہوچکا تھا اور دونوں ہی شرمندہ نظر آرہے تھے۔ پولیس نے انہیں خبر دار کرکے گھر جانے کی اجازت دیدی۔ جس وقت جھگڑ ا شروع ہوا طیارہ 30ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرہا تھا۔

متعلقہ عنوان :