جاپانی وزیر اعظم بھارت کے 2 روزہ دورے پر ریاست گجرات کے شہر احمد آباد پہنچ گئے،مودی نے پرتپاک استقبال کیا

بدھ 13 ستمبر 2017 20:20

احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے بھارت کے 2 روزہ دورے پر ریاست گجرات کے شہر احمد آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم نریندر مودی نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے بھارت کی2 روزہ دورے پر ریاست گجرات کے شہر احمد آباد پہنچ گئے۔احمد آباد ائیرپورٹ پر وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر اعلی حکام نے جاپانی وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

جاپانی وزیراعظم نے مشہور سبرمتی اشرام کا بھی دورہ کیا جہاں انھوںنے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔جاپانی وزیراعظم انکی اہلیہ اور نریندرمودی نے سبرامتی اشرام کے ساتھ دریا کے پاس کچھ وقت گزارا۔ ایک تقریب میں جاپان کے تعاون سے تیار کی جانے والی بھارت کی پہلی تیز رفتار ٹرین سروس کی بنیاد رکھی جائے گی۔جاپانی وزیراعظم کے اس دورے کا بنیادی مقصد شمالی کوریائی تنازعے کے تناظر میں اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ تبادلہ خیال اور ان کی حمایت حاصل کرنا ہے۔ ٹوکیو حکومت کے ترجمان کے مطابق اس دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاع کے علاوہ متعدد دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :