ہماری حکومت نے زیر التواء منصوبوں کو مکمل کیا،ارکان اسمبلی عوام کے مسائل ترجیعی ..
تازہ ترین : 1
ہماری حکومت نے زیر التواء منصوبوں کو مکمل کیا،ارکان اسمبلی عوام کے ..

ہماری حکومت نے زیر التواء منصوبوں کو مکمل کیا،ارکان اسمبلی عوام کے مسائل ترجیعی بنیادوں پر حل کریں اور اپنے حلقوں میں ترقیاتی وفلاحی اسکیموں پر توجہ دیں،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سرگودھا ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے زیر التواء منصوبوں کو مکمل کیا،ارکان اسمبلی عوام کے مسائل ترجیعی بنیادوں پر حل کریں اور اپنے حلقوں میں ترقیاتی وفلاحی اسکیموں پر توجہ دیں۔ بدھ کو سرگودھا ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔جس میں سرگودھا ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میںترقیاتی وفلاحی اسکیموں پر توجہ دینے اور منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری حکومت نے زیر التواء منصوبوں کو مکمل کیا۔ ہمیں اپنا ترقیاتی ایجنڈا جاری رکھنا ہوگا۔ ارکان اسمبلی عوام کے مسائل پر ترجیعی بنیادوں پرحل کریں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 20:19:49

اپنی رائے کا اظہار کریں