چیئرمین نیب کی زیرصدارت کااجلاس،احتساب عدالت سےواپس آنے والے ریفرنسز کاجائزہ

اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی،ن لیگی ایم این اے افتخارشاہ کیخلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ،پیپلز پارٹی کے آصف ہاشمی، سابق سیکرٹری سندھ اورایم پی اے عبدالرؤف کھوسو کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 ستمبر 2017 18:17

چیئرمین نیب کی زیرصدارت کااجلاس،احتساب عدالت سےواپس آنے والے ریفرنسز ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13ستمبر2017ء ) : چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں احتساب عدالت سےواپس آنے والے ریفرنسز کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی،ن لیگی ایم این اےافتخارشاہ کیخلاف انکوائری بند کرنے جبکہ آصف ہاشمی،سابق سیکرٹری سندھ اور ایم پی اے عبدالرؤف کھوسو کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب کی صدارت میں آج نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں سابق چیرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کےخلاف کرپشن ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ ملزم پرہائی لنک کیپیٹل نامی کمپنی میں غیرقانونی سرمایہ کاری کاالزام ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے غیرقانونی سرمایہ کاری سےقومی خزانے کو1.3 ارب روپےکا نقصان پہنچایا۔

اسی طرح ایم پی اے عبدالرؤف کھوسو اور سابق سیکرٹری سندھ محکمہ خصوصی تعلیم نورمحمود لغاری کےخلاف بھی انکوائری کافیصلہ کیا گیا۔ جبکہ اجلاس میں اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر اور سیالکوٹ سےمسلم لیگ ن کےایم این اےافتخارشاہ کےخلاف تحقیقات بند کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نیب اجلاس میں منگلا ڈیم کی تعمیرات کے دوران 4ارب نقصان کی تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی۔