مقبوضہ کشمیر، شوپیان میں بھارتی فوج کا محاصرے اور تلاشی کا آپریشن

بدھ 13 ستمبر 2017 19:37

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں آج محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کارروائی ضلع کے علاقے بنڈپاوہ میں شروع کی گئی۔بھارتی فوجیوں نے علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔ علاقے میں بھارتی فوج کی بھاری تعداد تعینات کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :