ایران کاشام میں برقی نظام بحال اور نئے بجلی گھر تعمیر کر نے کا اعلان

بدھ 13 ستمبر 2017 19:32

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) شام کی حکومت نے ایران کی ایک کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وہ جنگ سے تباہ حال شہر حلب کے لیے گیس سے چلنے والے پانچ بجلی گھر فراہم کرے گی۔ ملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ شام کے بجلی کے وزیر زہیر خربوطلی کے تہران کے دورے کے موقع طے پانے والے وسیع تر اتفاق رائے کے نتیجے میں طے پایا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی کمپنیوں کو شام میں بجلی کے نظام کی بحالی اور انفراسٹرکچر کے ٹھیکے دیے جائیں گے۔حلب کا ٹھیکہ ایک ایرانی کمپنی مبنا کو دیا گیا ہے جس کی مالیت 13 کروڑ یورو کے لگ بھگ ہے۔بجلی کے وزیر خربوطلی نے ایران کے وزیر توانائی ستار محمودی کے ساتھ ایک یاداشت پر بھی دستخط کیے ہیں جس میں ساحلی صوبے لاذقیہ کے لیے 540 میگا واٹس کے بجلی گھر فراہم کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔یاداشت میں کہا گیا ہے کہ ایران دیرالزور اور حمص کے بجلی گھروں کو بحال اور شمسی اور ونڈ پاور کے نئے بجلی گھر نصب کرے گا۔

متعلقہ عنوان :