ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلے میچ پر کروڑوں کا سٹہ

بک میکرز نے پاکستان کو پچاسی پیسے کیساتھ فیورٹ قرار دیا تھا، دوسرے میچ کیلئے ورلڈ الیون کا ریٹ 95 پیسے لگا دیا گیا

بدھ 13 ستمبر 2017 19:25

ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلے میچ پر کروڑوں کا سٹہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلے میچ پر کروڑوں کا سٹہ لگا جس میں بک میکرز نے پاکستان کو پچاسی پیسے کیساتھ فیورٹ قرار دیا تھا۔ بک میکرز نے آج بھی پاکستان کو پچہتر پیسے کے ساتھ فیورٹ قرار دیا ہے جبکہ ورلڈ الیون کا ریٹ پچانوے پیسے لگایا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں بک میکرز نے پاکستان کو 85 پیسے کے ساتھ فیورٹ قرار دیا تھا جبکہ ورلڈ الیون کا ریٹ 90 پیسے تھا، لیکن فخر زمان کے آٹ ہونے پر ریٹ برابر ہوگیا۔

بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کے باعث پاکستان کا مقررہ ریٹ برقرار رہا۔آج دوسرے میچ پر بھی بک میکرز نے پاکستان کو 75 پیسے کے ساتھ فیورٹ قرار دیا، جبکہ دوسرے میچ کیلئے ورلڈ الیون کا ریٹ 95 پیسے لگایا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :