لاہور ،خیبر پختونخواہ اور پنجاب کیججز کا سیشن کورٹ لاہور کا دورہ

بدھ 13 ستمبر 2017 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے 40 ایڈیشنل سیشن اور سول ججوں نے سیشن کورٹ لاہور کا دورہ کیا ان ججوں کی سیشن کورٹس آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ایڈشنل سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے ان ججوں کے سیشن کورٹس پہنچنے پر ان کا استقبال کیا بعدازاں سیشن کورٹس کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا اورسیشن کورٹس میں لاگو کئے گئے آئی ٹی سسٹم کے بارے میں مکمل بریفنگ دی واضح رہے کہ سیشن کورٹس کے دورے پر آنے والے سیشن جج ان دنوں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں جن کی دو روزہ تربیت مکمل ہوگئی اور کے پی کے سے آئے ہوئے مہمان ججوں کو واپس کے پی کے بھجوا دیاگیا ہے ان مہمان ججوں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے باقاعدہ الوداع کیا۔

متعلقہ عنوان :